سعودی عرب کے تعاون سے علی صالح کی زندگی دوسری بار بچ گئی

روسی طبی ٹیم کی زیرنگرانی علی صالح کی صنعاء میں سرجری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کے ایک مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں دستوری حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے منحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کو دوسری بار موت کے منہ سے بچا لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعاء میں مقیم علی عبداللہ صالح کی صحت انتہائی خراب ہوگئی تھی جس کے بعد عرب اتحاد کی اجازت سے روسی طبی ٹیم کو صنعاء میں علی صالح کے علاج کے لیے جانے کا موقع دیا گیا۔

خیال رہے کہ چھ سال پہلے بھی سعودی عرب نے علی صالح کا اس وقت علاج کرایا تھا جب وہ صنعاء کی ایک جامع مسجد میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

یمن کے سابق صدر علی صالح کے دفترسے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ علی صالح کی خرابی صحت کے بعد ان کا صنعاء کے ایک اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ اسپتال میں ان کی روسی ڈاکٹروں کی زیرنگرانی کامیاب سرجری کی گئی۔

یمنی عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مںحرف سابق صدر کی صحت اب بہتر ہے۔

علی صالح کی جماعت ’پیپلز کانگریس‘ کی ویب سائٹ ’کانگریس نیٹ‘ کے مطابق سابق صدر تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہیں۔

علی صالح کے دفتر کے ترجمان نے روسی طبی ٹیم کی طرف سے علاج کی سہولت فراہم کرنے پرٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں