صنعا کے جنوب میں اتحادی طیاروں کی بمباری، 40 حوثی باغی ہلاک
یمن کے جنوبی صوبے ذمار میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے کے مغرب میں باغیوں کے ایک عسکری تربیتی کیمپ پر اتحادی طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں کم از کم 40 حوثی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کیمپ میں قبائلی افراد کو تربیت دے کر انہیں تعز اور البیضاء صوبے میں لڑائی کے محاذوں پر بھیجا جاتا تھا۔
دوسری جانب "العربيہ" کے ذرائع کے مطابق شمالی صوبے الجوف میں اتحادی طیاروں کے حملے میں حوثیوں کے آرٹلری بریگیڈ کا کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد الصوفی مارا گیا۔ الصوفی کا تعلق اِب صوبے سے ہے اور وہ حوثی اور معزول صدر صالح کے زیر انتظام فورسز کے اہم ترین قائدین میں شمار کیا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مختلف محاذوں پر حوثی ملیشیا کو کاری ضربوں کا سامنا ہے۔
ادھر دارالحکومت صنعاء کے جنوب میں جارف کے علاقے میں بھی عرب اتحادی طیاروں نے باغیوں کے ایک دوسرے تربیتی کیمپ کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ اس دوران باغی ملیشیاؤں نے تعز شہر کو پر گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا۔ مغربی محاذ پر شکست کھانے کے بعد حوثی ملیشیا نے شمالی محاذ پر سرکاری فوج اور رہائشی علاقوں پر شدید گولہ باری اور راکٹ باری کی۔
-
یمن : حوثی کمانڈروں کی صفوں میں بھاری جانی نقصان
یمن میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف محاذوں پر سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپوں اور ...
مشرق وسطی -
حوثی باغیوں نے حلیف علی صالح کے گرفتار افراد رہا کر دیے
یمن کے ایرانی پروردہ حوثی باغیوں نے اپنے حلیف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے گرفتار ...
مشرق وسطی -
ایران کی طرح حوثی بھی ’بہائیوں‘ پر مظالم ڈھانے لگے!
یمن میں بہائی فرقے کے 65 افراد یرغمال
مشرق وسطی