.

سعودی عرب : بیروت آمد و رفت کی فضائی بکنگ میں تبدیلی جرمانوں سے مستثنی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی فضائی کمپنی "سعودیہ" نے جمعرات کے روز اپنے اعلان میں کہا ہے کہ مملکت سے بیروت جانے اور آنے والی پروازوں کے تمام تصدیق شدہ فضائی ٹکٹوں پر ہر قسم کے جرمانے ختم کر دیے گئے ہیں۔

"سعودیہ" نے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اپنے اعلان میں بتایا کہ بکنگ دوبارہ کرانے ، منسوخ کرنے یا سفر نہ کر سکنے کی صورت میں یا پھر اس کی قیمت کے واپس کیے جانے پر کمپنی کی جانب سے کسی قسم کا مالی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق جمعرات 2 نومبر سے ہو گا۔

"سعودیہ" کا یہ اعلان مملکت سعودی عرب کی جانب سے لبنان میں موجود اپنے عوام سے فوری کوچ کرنے کے مطالبے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار ذریعے نے بیان میں کہا تھا کہ "لبنان کی صورت حال کے پیشِ نظر سعودی عرب اپنے تمام مقیم اور دیگر زائرین شہریوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جلد از جلد ممکن وقت میں وہاں سے کوچ کر جائیں"۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی بیرونی مقام سے لبنان کا سفر اختیار نہ کریں۔