"میرونائٹ" پادری سعودی عرب کے پہلے تاریخی دورے پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنانی پادری بشارہ بطرس الراعی پیر کے روز سعودی عرب کے دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہیں اس دورے کی دعوت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی تھی۔

شامی نصرانیوں کے فرقے Maronite کے چرچ کے سربراہ کا مملکت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ مبصرین اس دورے کو تاریخی حیثیت کا قرار دے رہے ہیں۔

بشارہ بطرس اپنے دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

مذکورہ پادری کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بشارہ بطرس ریاض کے ساتھ خطے کے بحرانات اور محوروں کی سیاست میں لبنان کی عدم مداخلت پر بات چیت کریں گے۔

لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے 4 نومبر کو مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں اسی موقف پر سختی سے زور دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں