عراق: راوہ کی واپسی کے بعد مغربی صحراء میں داعش کا تعاقب
عراقی وزیر دفاع کی عوام کو داعش کے خلاف فتح پر مبارکباد
عراقی وزارت دفاع کے ایک اعلان کے مطابق مشترکہ فورسز داعش تنظیم کے تعاقب کے واسطے ملک کے مغربی حصے میں واقع صحراء میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔
مشترکہ آپریشنز کمان کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی رسول نے بتایا کہ راوہ ضلع کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد سکیورٹی فورسز اب مغربی صحراء سے تنظیم کے بچے کھچے عناصر کو مار بھگانے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔
اس سے قبل عراقی فوج نے جمعے کے روز راوہ ضلع کو مکمل طور پر داعش تنظیم سے واپس لے لیا تھا اور ضلعے کی سرکاری عمارت پر عراقی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔
عراقی وزیر دفاع عرفان الحیالی نے داعش کے خلاف اس کامیابی پر عراقی فورسز اور عوام کو مبارک باد پیش کی۔ "العربیہ" سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عراقی فورسز انبار صوبے کے مغرب میں داعش تنظیم کے آخری گڑھ پر بڑی تیزی سے فتح حاصل کی۔
الحیالی کے مطابق داعش تنظیم کا باب بند کر دیا گیا ہے اور عراقی فورسز یکے بعد دیگرے عراق کے شہروں کی تطہیر کا عمل انجام دیتی رہیں یہاں تک کہ شدت پسندوں سے فتح کو چھین لیا۔
اس سے قبل العربیہ کے نمائندے نے بتایا تھا کہ عراقی سکیورٹی فورسز اور مقامی قبائل نے انبار صوبے کے مغربی شہر راوہ پر کئی سمتوں سے حملہ کر دیا۔ اس دوران عراقی فورسز کے ہیلی کاپٹروں اور بین الاقوامی اتحاد کے طیاروں کی معاونت بھی حاصل رہی۔
-
عراقی فورسز نے رواہ ضلع بھی داعش سے واپس لے لیا
عراقی فوج نے جمعے کے روز انبار صوبے کے ضلعے راوہ کو مکمل طور پر داعش تنظیم سے واپس ...
مشرق وسطی -
شام اور عراق میں داعش کے 4 اہم کمانڈر ہلاک
شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کے خلاف سرگرم عالمی عسکری اتحاد نے دعویٰ کیا ہے ...
مشرق وسطی -
عرا ق: داعش کی شکست کے بعد نئی سیاسی اور ثقافتی مشکلات امدادی سرگرمیوں میں حائل
عراق میں داعش کے خلاف جنگ بہت جلد ختم ہونے کو ہے لیکن جنگ سے متاثرہ عراقیوں ...
مشرق وسطی