شمالی سیناء کی مسجد پر بم حملہ اور فائرنگ، 235 جاں بحق، 130 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصر کے صوبے شمالی سیناء کے شہر العریش میں جمعے کے روز ایک مسجد کے احاطے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں آخری اطلاعات آنے تک 235 افراد جاں بحق اور 130 سے زیادہ زخمی ہو گئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مصری میڈیا کے مطابق دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد مسجد کے نزدیک نصب کیا تھا جو جمعے کی نماز کے دوران پھٹ گیا۔ دھماکے کے بعد 50 کے قریب ایمبولینس کی گاڑیاں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔

عینی شاہدین نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ زخمیوں کو منتقل کرنے کی کارروائی کے دوران نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے ایمبولینس کی گاڑیوں پر فائرنگ بھی کی۔

جمعے کی سہ پہر مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے زیر صدارت سکیورٹی کمیٹی کے ایک ہنگامی اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں العریش میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کے بعد امن وامان کی صورت حال اور آئندہ لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔

مصری حکام نے غزہ کو بیرونی دنیا سے ملانے والی رفح کی سرحدی کراسنگ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پہلے ہی بند کر دی تھی۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اس الم ناک واقعے پر ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

قاہرہ سے العربیہ کی نامہ راندہ ابو العزم نے بتایا ہے کہ مصری فوج کے سربراہ خود سیناء میں بم دھماکے کے ملزموں کے خلاف سرچ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں