لیبیائی باشندہ ابو ختالہ امریکی سفیر کی ہلاکت کے مقدمے سے بَری
امریکا میں عدالت نے لیبیائی باشندے محمد ابو ختالہ کو 2012 میں بنغازی شہر میں امریکی قونصل خانے پر حملے میں امریکی سفیر کے قتل کے الزام سے بری کر دیا ہے۔ تاہم عدالت نے ابو ختالہ پر دہشت گردی سے متعلق دیگر الزامات عائد کیے ہیں۔
واشنگٹن کی ایک سول کورٹ میں سات ہفتے جاری رہنے والی عدالتی کارروائی کے بعد استغاثہ یہ بات ثابت نہیں کر سکی کہ ابو ختالہ کا امریکی سفیر کرسٹوفر اسٹیفنز اور دیگر تین امریکیوں کی ہلاکت سے براہ راست کوئی تعلق ہے۔
بنغازی شہر میں انصار الشریعہ تنظیم کے قائد ابو ختالہ کو جون 2014 میں امریکی فورسز کی ایک کارروائی میں گرفتار کر کے سمندر کے راستے امریکا پہنچایا گیا تھا۔
بنغازی میں ہونے والے اُس حملے نے امریکا کی سیاست میں طوفان برپا کر دیا تھا۔ اُس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو اپوزیشن میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
امریکی وزارت خارجہ نے حملے کے بعد سکیورٹی اقدامات میں کمی کا اقرار کیا تھا۔
-
لیبیا : بنغازی کے مغرب میں فوج کا جنگی طیارہ گر کر تباہ
لیبیا میں سرکاری فوج کی قیادت کے ایک اعلان کے مطابق اتوار کے روز بنغازی شہر کے ...
مشرق وسطی -
امریکا نے لیبیا میں داعش مخالف فوجی دستے اتار دیئے
اسپیشل ٹاسک فورس دستے مصراتہ اور بنغازی میں موجود ہیں
بين الاقوامى -
لیبیا میں فرانسیسی فورسز کی موجودگی سے انکار
بنغازی میں جنگجوؤں کے خلاف کارروائی سے متعلق متحارب حکومتوں کے متضاد بیانات
بين الاقوامى