اردن، مصر کا فلسطینیوں کے حق خود ارادایت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
صدر السیسی اور شاہ عبداللہ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت
مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری ایوان صدر کے ترجمان نے بتایا کہ صدر السیسی اور اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے درمیان ٹیلفیون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نماؤں نے فلسطین کی تازہ ترین صورت حال بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کےبعد پیدا ہونے والی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہ نماؤں نے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت جاری رکھنے، آزاد فلسطینی ریاست اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنائے جانے کی حمایت جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔
-
میں القدس پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا: ماکروں کا نیتن یاہو کو جواب
فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے گفتگو ...
بين الاقوامى -
’اسرائیل القدس کوتسلیم کرانے کے لیے دوسرے ملکوں پردباؤ ڈال رہا ہے‘
ٹرمپ کے اقدام کے بعد امریکا دنیا میں تنہا ہوگیا: فلسطین
مشرق وسطی -
عرب لیگ کا امریکا سے القدس پر فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
امریکی اقدام کے ردعمل میں خطے بھر میں تشدد میں اور اضافہ ہو جائے گا: اعلامیہ
مشرق وسطی