ایرانی صدر نے احتجاج کرنے والوں کو "بلوائی" قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی عوام شورش بھڑکانے اور قانون کی مخالفت کرنے والے بلوائیوں کو بھرپور جواب دیں گے جو ملک بھر میں چار روز سے مظاہرے کر رہے ہیں۔

پیر کے روز روحانی کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ قوم اس مٹھّی بھر اقلیت سے نمٹ لے گی جو قانون اور عوام کے مینڈیٹ کے خلاف نعرے بازی کر رہی ہے اور انقلاب کی مقدّس اقدار کو مجروح کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنقید اور احتجاج ایک موقع ہوتا ہے اس کو دھمکی کی صورت اختیار نہیں کرنا چاہیے۔

تاہم روحانی نے اتوار کے روز کہا تھا کہ سرکاری اداروں کو چاہیّے کہ وہ شہریوں کے لیے تنقید اور نکتہ چینی کے محفوظ میدان کو یقینی بنائے۔ ساتھ ہی انہوں نے مظاہرین کو خبردار کیا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کی پرتشدد کارروائی سے گریز کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں