سعودی عرب میں خواتین کے لیے کاروں کی پہلی نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے گذشتہ برس خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیے جانے کے بعد مملکت میں پہلی بار خواتین کےلیے مختص کاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کے شہرجدہ میں منعقدہ کاروں کی نمائش کو زرد اور نارنجی رنگ کے غباروں سے سجایا گیا۔

ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں نمائش کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ ان تصاویر میں خواتین کو کاروں کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔

جدہ میں لگائی گئی اس نمائش میں خواتین گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے گذشتہ برس ایک نیا شاہی فرمان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جون 2018ء سے خواتین کو ملک میں گاڑیاں چلانے کی اجازت ہوگی۔

نمائش کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایک مقامی خاتون غادہ العلی نے کہا کہ نمائش کو دیکھنے کے لیے خواتین کی بڑی تعداد آ رہی ہے۔ خواتین مختلف ماڈل کی کاروں کی خریداری میں دلچسپی رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں العلی نے کہا کہ نمائش میں رکھی گئی کاریں یکمشت ادائی کے ساتھ ساتھ اقساط پر بھی دستیاب ہیں۔

نمائش چیف سیلز آفیسر شریفہ محمد نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ خواتین ہی شاپنگ کا ایک بڑا طبقہ ہیں۔ یہ بازارتو خالصتا خواتین کےلیے ہے۔ یہاں پر کیشیرز تمام خواتین ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں