اسدی انٹیلی جنس پراپوزیشن کے مذاکرات کار کے قتل کا الزام
شامی اپوزیشن نے الزام عاید کیا ہے کہ صدر بشارالاسد کے ماتحت انٹیلی جنس نے اپوزیشن رہ نما اور مذاکرات کار منیر درویش کو قاتلانہ حملے میں قتل کردیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپوزیشن کے شعبہ اطلاعات کے چیئرمین احمد رمضان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ اسدی انٹیلی جنس حکام نے اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے ایک سینیر رکن اور مصنف منیر درویش کو دمشق میں ان کی رہائش کے باہر گاڑی تلے کچل کر شدید زخمی کردیا۔ بعد ازاں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔
ادھر شام کی اپوزیشن کی جانب سے تشکیل کردہ مذاکراتی کونسل کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں منیر درویش کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ درویش کو جان بوجھ کر قاتلانہ حملے میں مارا گیا۔
خیال رہے کہ منیر درویش جنیوا میں شام کے بحران پر ہونےوالے مذاکرات کے 8 ادوار میں شریک رہے ہیں۔
شامی اپوزیشن نے جمعہ کے روز منیر درویش کی وفات کی خبر جاری کی تھی۔ سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں میں شامی کارکنوں نے بھی درویش کی موت کو اسد رجیم کی انتقامی کارروائی قراردیا تھا۔
-
دمشق کے قریب اسدی فوج اور اپوزیشن کے درمیان گھمسان کی جنگ
شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب بشار الاسد کی وفادار فوج اور اپوزیشن فورسز کے ...
مشرق وسطی -
شامی اپوزیشن سُوچی کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے تذبذب کا شکار
شامی اپوزیشن کے مذاکراتی وفد کے ترجمان یحییٰ العریضی کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف ...
مشرق وسطی -
شامی اپوزیشن کی جانب سے "سُوشی" کانفرنس مسترد ، روس دشمن قرار
شامی اپوزیشن نے روس کی جانب سے اعلان کردہ اُس کانفرنس کو مسترد کر دیا ہے جو وہ ...
مشرق وسطی