لیبیا میں مسلح افراد نے ’مائیگریشن آرگنائزیشن‘ کی مندوبہ اغواء کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

کل ہفتے کو لیبیا کے جنوبی شہر سبھا کے شمالی علاقےقوریرہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر بین الاقوامی مائیگریشن آرگنائزیشن کی مندوبہ کو اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نقاب پوش اغواء کاروں نے فلسطینی نژاد اسپانوی مندوبہ رانیا خرمہ کو اس کے متعدد دیگر معاونین کے ساتھ اغواء کیا تاہم بعد ازاں اس کے دو ساتھیوں جن میں ایک لیبی ملازم اس کا ڈرائیور شامل ہیں کو رہا کریا گیا تھا۔

رانیا خرمہ کے اغواء کی یہ واردات ساحلی شہر براک اور سبھا کے درمیان اس وقت پیش آئی جب وہ ایک سے دوسرے شہر جا رہی تھیں۔

آخری اطلاعات تک کسی گروپ کی طرف سے خرمہ کے اغواء کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم مبصرین کو خدشہ ہے کہ یہ وارودات اغواء برائے تاوان کی ہوسکتی ہے کیونکہ لیبیا میں مسلح ڈکیتیوں، اغوابرائے تاوان اوراپنے گرفتار ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں معمول کا حصہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دو کاروں پر سوار نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے رانیا خرمہ کی گاڑی کو روکا اور اس کے لیبی معاون اور ڈرائیور سمیت نامعلوم مقام پر لے گئے۔ تاہم بعد ازاں اس کے دونوں ساتھیوں کو چھوڑ دیا گیا۔ اغواء کار لیبی ملازم فائز خیراللہ اور گاڑی کے ڈرائیور کی آنکھوں پر پٹی باندھ کراور ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر سڑک کے کنارے پھینک گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں