امارات : شیخ خلیفہ بن زاید کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی والدہ شیخہ حصہ بنتِ محمد آل نہیان کی نماز جنازہ آج اتوار کے روز العین شہر کی مسجد المعترض میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں دبئی کے حکمراں اور امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ، ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید ، آل نہیان خاندان کی عام شخصیات اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زاید نے اتوار کی صبح انتہائی رنج وملال کے ساتھ قوم کو اپنی والدہ کے انتقال کی خبر سناتے ہوئے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔