کابل حملے کے بعد طالبان کے حامیوں سے نرمی نہیں برتیں گے : امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا نے ہفتے کے روز کابل میں ہونے والے کار بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ "وہ اُن عناصر کے ساتھ ہر گز نرمی نہیں برتے گا جو دہشت گرد گروپوں کو سپورٹ کرتے ہیں یا انہیں محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتے ہیں"۔

گولہ بارود سے بھری ایمبولینس کے ذریعے کیے گئے اس حملے میں کم از کم 95 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کارروائی کی ذمے داری افغان طالبان نے قبول کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "افغانستان میں امن کے حامی تمام ممالک کا فرض ہے کہ وہ طالبان کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں پر روک لگانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں"۔

ٹیلرسن کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایمبولینس کی گاڑی کا استعمال ایک غیر انسانی فعل اور بنیادی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں