.

یمنی شہر المخا بڑی تباہی سے بچ گیا، حوثیوں کا داغا بیلسٹک میزائل تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی آئینی حکومت کے زیر استعمال پیڑیاٹ میزائل شکن سسٹم نے جمعہ کی شام حوثی ملیشیا کی جانب سے الحدیدہ گورنری کے علاقے راس کثیب سے مغربی یمن کے تعز گورنری کے شہر المخا پر داغا جانے والا بیلسٹک میزائل المخا کے مغربی ساحل کے قریب فضا میں ناکارہ بنا دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

انہی ذرائع کے مطابق عرب اتحاد میں شامل لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ شہر میں باغی ملیشیا کے ایک ہدف پر بمباری کی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ نشانہ بنائے جانے والی جگہ بیلسٹک میزائل داغنے کے لئے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال ہو رہی تھی۔

ادھر جمعرات کے روز یمن کی سرکاری فوج نے اتحادیوں کی مدد سے حوثیوں کے چھ سرکردہ رہنماوں سمیت 50 جنگجو ہلاک کیے۔ تمام دہشت گرد صعدہ محاذ کے علاقے "طيبة" میں ہونے والی جھڑپوں میں مارے گئے۔

العربیہ کو اپنے ذرائع نے معلوم ہوا ہے کہ اتحادی لڑاکا طیاروں نے پانچ گھنٹوں تک جاری رہنے والے متذکرہ معرکے میں حوثیوں کے زیر استعمال فوجی گاڑیاں اور دیگر ساز وسامان بھی بمباری کر کے تباہ کیا۔ اس سے قبل یمن کی قومی فوج نے الجوف گورنری کے برط العنان علاقے میں باغی حوثیوں کا حملہ پسپا کیا۔