مصر:پولیس نے عمارت کی تیسری منزل سے گرنے والا بچہ کیسے بچا لیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں پولیس نے جنوبی قاہرہ میں واقع اسیوط گورنری میں ایک عمارت کی تیسری منزل سے گرنے والے بچے کو ڈرامائی انداز میں زمین پر گرنے سے بچا لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ذرائع ابلاغ میں آنے والی ایک فوٹیج میں پولیس الکاروں کو ملٹی سٹوری بلڈنگ کی تیسری منزل سے گرنے والے بچے کو زمین پر گرنے سے بچاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ادھر مصری وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیوط میں پولیس اہلکاروں کمیل فتحی جید، حسین سید علی اور صبری محروس علی نے ایک عمارت کی تیسرے منزل پر بالکونی کے ساتھ پانچ سالہ بچے کو دیکھا جو دیواروں کے سہارے گرنے سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے کو مشکل میں دیکھ کر تینوں پولیس اہلکار اس کی طرف دوڑ پڑے اور بچے کو گرتے گرتے بچا لیا گیا۔ بچے کو ریسکیو کرنے کی کارروائی میں ایک پولیس اہلکارکمیل فتحی جید زخمی بھی ہوا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے پولیس اہلکاروں کی بہادری اور بروقت کارروائی کرکے بچے کی زندگی بچانے کے اقدام کی تحسین کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں