دیکھئے: شاہ سلمان سعودی رقص عرضہ میں کیسے شریک ہوئے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی قومی ثقافت کے ترجمان جنادریہ میلے 32 کے دوران سعود ی عرب میں رائج تلواروں کے روایتی رقص کے دوران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ شہزادہ ولید بن طلال اور شہزادہ متعب بن عبداللہ کی ہنستی مسکراتی تصاویر عرب میڈیا میں وائرل ہو گئیں۔

قطر کے ماتحت ای ویب سائٹ پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈے اور من گھڑت دعوﺅں کی قلعی کھل گئی۔ تلواروں کا رقص کئی گھنٹے جاری رہا۔ شہزادہ متعب بن عبداللہ اور شہزادہ ولید بن طلال ، شاہ سلمان کیساتھ ہنستے مسکراتے بات چیت کرتے رہے۔

معروف تبصرہ نگار ابن عوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا کہ ان تصاویر نے کروڑوں ڈالر ، سیکڑوں اخباری رپورٹوں اور گھنٹوں پر مشتمل سیکڑوں پروگراموں کو چند لمحوں میں بے معنی بنا دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں