سعودی خاتون کی 25 سال سے معذور شوہرسے وفاء ومحبت کی قابل تقلید مثال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ایک معذور شہری کے ساتھ اس کی اہلیہ کے 25 سال پر محیط وفاء محبت کے واقعے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ہلچل مچا دی۔ سب سے پہلے اس واقعے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک مریض شخص کے بستر کے پہلو میں اس کی بیوی کو غم اور صدمے سے نڈھال دیکھا جا سکتا ہے۔

ھتان جمال العسلی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ تصویر میں دکھائی دینے والے ان کے والد اور والدہ ہیں۔ والد پچیس سال سے بستر علالت پر ہیں اور ان کی ماں اپنے شوہر کی دیکھ بھال میں دن رات ایک کیے ہوئے۔ اس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والی تصویر آج سے 10 سال پرانی ہے۔ میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ میری ماں نے میرے والد کی دیکھ بھال کا طویل عرصہ پوری وفاداری، محبت اور خلوص کے ساتھ گذارا ہے۔

العسلی خود آثار قدیمہ اور سیاحت سپورٹس کے فروغ کے لیے کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں معلومات شیر کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں مگر ماں کے عالم دن کے موقع پر میں نے دس سال پرانی ایک تصویر’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کی جس عوامی سطح پر غیرمعمولی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ اس نے کہا کہ میں چار بہنوں کا اکلوتا بھائی ہوں۔ میرں ماں سب کی دیکھ بحال کرتی ہیں مگر انہوں نے ہمارے معذور والد کی دیکھ بھال میں پچیس سال کے دوران ایک بار بھی ناغہ نہیں کیا ہے۔

جمال العسلی نے کہا کہ میں اپنی ماں کا بے حد شکر گذار ہوں کہ انہوں نے طویل عرصے سے میرے نیم مردہ والد کی دیکھ بھال کا انتہائی مشکل سفر کیا ہے۔ میرے والد حرکت کرنے، بات چیت کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ وہ ہوانی نالی کے ذریعے سانس لیتے ہیں اور انہیں نالی کے ذریعے خوراک دی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں