جون بولٹن اسرائیل کو ایران پر حملے کے لیے اکساتے رہے:شاؤل موفاز
اسرائیل کے سابق وزیر دفاع جان شاؤل موفاز نے کہا ہے کہ امریکا کے قومی سلامتی کے نو منتخب مشیر جون بولٹن جب اقوام متحدہ میں امریکا کے مندوب تھے تب وہ اسرائیل کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
شاؤل موفاز جو سنہ2002ء سے2006ء تک اسرائیل میں وزیر دفاع کے عہدے پر تعینات رہے نے تل ابیب میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میں جون بولٹن کو اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل مندوب تھے۔
اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق سابق وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر اور سابق سفیر جارج بش جونیر کےدوران میں اسرائیلی قیادت کو ایران کےخلاف فوجی کارروائی پر اکساتے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ جون بولٹن اگست 2005ء سے دسمبر 2006ء تک اقوام متحدہ میں امریکا کے سفیر رہے ہیں۔ انہوں نے سنہ2015ء میں چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پائے جوہری معاہدے کی ڈٹ کر مخالفت کی تھی۔
سنہ 2015ء کو جون بولٹن کا ایک مضمون اخبار ’نیویارک ٹایمز‘ میں شائع ہوا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران کو جوہری بم بنانےسے روکنے کے لیے تہران پر بم باری کی جائے۔
-
تہران کے سخت ترین دشمن جان بولٹن کے حوالے سے ایران کے اندیشے
ایرانی حلقوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس بیان پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے جس ...
بين الاقوامى -
اسرائیل اب فلسطینی مطاہرین کے خلاف ڈرونز کا استعمال کرے گا
اسرائیل فلسطینی مظاہرین کو منتشر اور کنٹرول کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے شام کے خفیہ جوہری پلانٹ تباہی کی ویڈیو 11 برس بعد ریلیز کر دی
اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ سن 2007 میں شامی علاقے دیرالزور کے قریب واقعے جوہری ...
مشرق وسطی