یمنی فوج کی لحج میں پیش قدمی، طیبہ الاسم فوجی کیمپ پر قبضہ
یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فورسز کی معاونت سے شمالی گورنری لحج میں اہم پیش قدمی کرتے ہوئے باغیوں کے متعدد حملے پسپا کردیے ہیں۔ ادھر یمنی فوج نے الجوف اور صعدہ گورنریوں کے درمیان واقع تزویراتی اہمیت کے حامل طیبہ الاسم فوجی کیمپ کو باغیوں سے چھڑالیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کے فیلڈ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شمالی لحج میں القبیطہ ڈائریکٹوریٹ کے تزویراتی علاقے جبل شیفان کو باغیوں سے چھڑالیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومتی فورسز جبال الکسری، المزحلق، الممشاج میں بھی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ جنوبی تعز میں الراھدہ شہر میں بھی حکومتی فوج نے باغیوں کو متعدد مقامات پرشکست سے دوچار کیا ہے۔
جبل شیفان السحی کے علاقے میں واقع ہے جو الراھدہ شہر سے محض پانچ کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ یمنی فوج مرکزی شاہرہ کے راستے الراھدہ کی طرف بڑھ رہی ہے۔
یمنی فوج نے جنوبی الراھدہ میں العلوب کے مقام سے باغیوں کو نکال باہر کرتے ہوئے الشریجہ اور جنوب مشرقی تعز کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے۔
یمنی فوج کے میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ سرکاری فوج نے الجوف اور صعدہ کے درمیان واقع تزویراتی طیبہ الاسم کیمپ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
-
یمن : لحج کے نزدیک حوثی باغیوں کا میدان جنگ سے اجتماعی فرار
یمن کے شمالی صوبے عمران سے تعلق رکھنے والے حوثی باغیوں کے ایک کمانڈر نے سرکاری فوج ...
بين الاقوامى -
یمن : لحج صوبے کا اہم ترین شہر القاعدہ سے آزاد
یمن میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے جمعہ کی صبح القاعدہ تنظیم کے جنگجوؤں ...
مشرق وسطی -
یمن کے عوامی مزاحمت کاروں کو لحج میں کامیابی
'العربیہ' کو اپنے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عرب اتحادی فوج کے لڑاکا ...
بين الاقوامى