ایران کی پالیسیوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے کام کرتے رہیں گے: الجبیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ "ہم جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کی تائید کرتے ہیں اور ایران پر اقتصادی پابندیاں بحال کرنے کے فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ہم ایران کی معاندانہ پالیسیوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کا سلسلہ جاری رکھیں گے"۔

ٹوئیٹر پر اپنے دو علاحدہ بیانات میں سعودی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے پابندیاں ہٹائے جانے کے فیصلے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کارروائیوں اور ہمارے خطّے میں دہشت گرد جماعتوں کی سپورٹ میں اضافہ کیا جن میں حزب اللہ اور حوثی ملیشیا شامل ہے"۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا۔ وہائٹ ہاؤس میں اپنے ٹی وی خطاب کے دوران انہوں نے معاہدے کو ایک "آفت" قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران پر پابندیاں بحال کی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں