.

نیتن یاھو کے دورے کا نتیجہ،روس کا شام کو’S-300‘ دفاعی نظام نہ دینے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اپنے دورہ روس کے دوران صدر ولادی میر پوتین کو شام کو ’ایس 300‘ نامی دفاعی نظام نہ دینے پر قائل کر لیا ہے۔

روس کے ایک مقامی اخبار ’ازفیستیا‘ نے ماسکو کے ایک سینیر عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیتن یاھو کے دورے کے بعد روسی حکومت شام کو ’ایس 300‘ فضائی دفاعی نظام فراہم نہیں کرے گی۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ روس اپنے حلیف بشارالاسد کے ساتھ ’ایس 300‘ دفاعی نظام کی فراہمی کے لیے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کرے گا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق دوسرے ممالک کو اسلحہ کی فراہمی کے نگران اور صدر کے معاون خصوصی ولادی میر کوجین کا یہ بیان اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے دورہ روس کے دو روز بعد سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل بھی یہ خبریں آتی رہی ہیں کہ تل ابیب ماسکو پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ شام کو ’ایس 300‘ نامی فضائی دفاعی نظام اور میزائل سسٹم فراہم نہ کرے۔

گذشتہ ماہ روس نے اشارۃ کہا تھا کہ وہ صدر بشارالاسد کو جدید میزائل سسٹم فراہم کرنے پرغور کر رہا ہے۔ تاہم اس پر اسرائیل کی طرف سے سخت تنقید کی گئی تھی۔