مصر میں مسیحی روزہ دار کا ’افطار دستر خوان‘!

عیسائی تاجر نے مصر میں انسانی بھائی چارے کی منفرد مثال کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

رمضان المبارک کا مہینہ آتے ہی ہر مسلمان اپنی بساط کے مطابق دوسرے مسلمان بھائیوں کو روزہ افطار کرنے کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے مگر کسی غیر مسلم کی طرف سے نہ صرف مسلمان روزہ داروں کو روزہ افطار کرانا بلکہ خود بھی مسلمان کے ساتھ روزہ رکھنا اپنی نوعیت کا منفرد اور ناقابل یقین لگتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر کی ایک کاروباری عیسائی شخصیت نے ماہ صیام میں مسلمانوں کے ساتھ منفرد انداز میں یکجہتی کا ظہار کرکے انسانی بھائی چارے کی لازوال مثال قائم کی ہے۔

عیسائی روزہ دار محارب رمزی عجایبی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک دوسرے میں کوئی فرق نہیں کرتے۔ ہم ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں۔ ایک امت ہیں۔ ہمیں ہمارے وطن نے بھی یکجا کر رکھا ہے۔ ہماری روایات ایک ہیں حتیٰ کہ ہم مسلمان اور عیسائی دونوں اقوام ایک خدا کی عبادت کرتے ہیں‘۔

مصر میں بحر احمر کے کنارے الغردقہ شہر میں مسلمان روزہ داروں کی افطاری کے لیے شہر کا سب سے بڑا دستر خوان لگانے کے بارے میں محارب نے کہا کہ میں وہ ہر سال الاقصر اور الغردقہ شہر میں ایسے دستر خوان لگاتے ہیں۔ الاقصر شہر میں ان کے ایک رومانی بھائی نگرانی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افطار دستر خوان پر صفائی اور کھانے کے حوالے سے پیشہ ور ماہرین اور ہوٹلوں میں کام کرنے والے افراد کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ "الرحمان دستر خوان" پر کام کرنے والے کارکنوں کو باقاعدہ تن خواہ دیتے ہیں۔

انہوں نے یہ دستر خوان شاہراہ النصر میں اپنی کمپنی کے ہیڈ کواٹر کے باہر لگا رکھا ہے۔ اس میں ایک قطار میں 250 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ وہ غریب شہریوں کو ان کے گھروں میں بھی افطار کا سامان پہنچاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم بھائیوں کی گوشت اور چکن کی ایک بڑی کمپنی ہے۔ وہ مصر کے ہوٹلوں کو بھی گوشت اور چکن مہیا کرتے ہیں۔ جہاں تک ان کا غریبوں کی مدد کرنے کا معاملہ ہے تو انہیں یقین ہے کہ ایسا کرنے سے ان کے رزق میں برکت ہوتی ہے اور اس میں اضافہ ہوتا ہے۔

محارب عجایبی نے کہا کہ میں مذہبا مسلمان نہیں مگر مسلمان بھائیوں کی طرح پابندی کے ساتھ روزہ رکھتا ہوں۔ ان کے ساتھ سحری کھاتا اور افطار کرتا ہوں۔ مجھے علاقے کے نادار اور مستحق لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کرنے میں لطف آتا ہے۔ میں جب مسلمانوں کے درمیان ہوتا ہوں تو مجھے ایسے لگتا ہے کہ میں عیسائی نہیں بلکہ مسلمان ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں