مسلمان خلاء نورد نے زمین سے دُور رمضان کس طرح گزارا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ہڈّیوں کے سرجن ڈاکٹر شیخ مظفر شکور سے خصوصی بات چیت کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر مظفر نے خلاء میں بین الاقوامی اسٹیشن کے سفر اور وہاں نماز ادا کرنے کے حوالے سے تفصیلات پر روشنی ڈالی۔ مذکورہ واقعات ملائیشیا اور عالم اسلام کے لیے امتیازی اہمیت کے حامل ہیں۔

ڈاکٹر مظفر کا انتخاب 12 ہزار ملیشیائی شہریوں میں سے کیا گیا۔ اس طرح وہ مختلف اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کے ساتھ سفر پر روانہ ہوئے تا کہ خلاء میں نماز اور روزے جیسی عبادات کی ادائیگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ سفر 2007ء میں ماہ رمضان کے اواخر میں کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر مظفر بین الاقوامی اسٹیشن تک پہنچنے والے نویں مسلم خلاء نورد تھے۔ سعودی عرب کے شہزادہ سلطان بن سلمان کو خلاء میں پہنچنے والا (1985ء) پہلا مسلمان شمار کیا جاتا ہے۔ تاہم ڈاکٹر مظفر وہ پہلے مسلمان تھے جنہوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر نماز ادا کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں