وڈیو : دو نوجوانوں کی دبئی واٹر کینال کے پُل پر سے پانی میں چھلانگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر پیر کے روز ایک وڈیو گردش میں آئی ہے جس میں دو نوجوانوں کو کرتب دکھاتے ہوئے انتہائی خطرناک طریقے سے دبئی واٹر کینال کے پُل پر سے چھلانگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پانی میں چھلانگ لگانے والے دو نوجوانوں میں سے ایک نے امارات کا مقامی لباس پہن رکھا تھا۔

وڈیو کے پھیلنے کے بعد دبئی پولیس دونوں نوجوانوں کی تلاش کے سلسلے میں حرکت میں آ گئی۔ دبئی پولیس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے ان دونوں نوجوانوں کے خلاف قانونی اقدامات کی ہدایت کی جنہوں نے اس حرکت سے اپنی زندگی اور سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔

دبئی پولیس نے واٹر کینال کے پُل پر سے چھلانگ کے واقعے میں 3 نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں