.

مصری کابینہ نے صدر عبدالفتاح السیسی کو استعفیٰ پیش کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے وزیراعظم شریف اسماعیل نے اپنی کابینہ کا صدر عبدالفتاح السیسی کو منگل کے روز استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

صدر عبدالفتاح السیسی اپنی دوسری مدت کے لیے حلف برداری کے بعد اب نئی کابینہ تشکیل دینا چاہتے ہیں۔اس لیے وزیراعظم شریف اسماعیل اور ان کی کابینہ نے معمول کی کارروائی کے تحت استعفیٰ دیا ہے۔