شام میں کسی نئی کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا:امریکا
امریکا نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں اپنے اتحادی بشارالاسد کو جنوب مغربی شام میں کشیدگی روکنے کی پاسداری کا پابند کرائے ورنہ کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر نکی ہیلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اسد رجیم کی جانب سے جنوب مغربی شام میں کشیدگی نہ بڑھانے کے معاہدے کی سختی سے پابندی کرنا ہوگی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع کے روس کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے روس پر زور دیا کہ وہ اپنے اتحادی اسد رجیم کو جنوب مغربی شام میں محاذ آرائی کی صورت حال پیدا کرنے سے روکے ورنہ اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
امریکی سفیرہ نے خبردار کیا کہ شام میں کوئی نئی کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو آخر کار اس کا ذمہ دار روس ہوگا۔
خیال رہے کہ اسد رجیم نے جنوب مغربی شام کے شہر درعا پر بمباری شروع کی ہے۔ جمعہ کے روز باغیوں کے زیرکنٹرول درعا گورنری میں اسد رجیم کی بیرل بموں سے کی گئی بمباری پر یورپی یونین کی جانب سے بھی شدید رد عمل ظاہر کیا گیا تھا۔
شامی فوج کی حالیہ کارروائیوں بالخصوص تین دن سے جاری بمباری کے بعد درعا سے کم سے کم 12 ہزار افراد نقل مکان پر مجبور ہوئے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق درعا اور اس کے مضافات میں شامی فوج کے آپریشن کے نتیجے میں ساڑھے سات لاکھ افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔
-
روس کا وہ شہر جہاں "سورج غائب نہیں ہوتا"
فٹبال کے عالمی کپ کے انعقاد کے موقع پر روس کے شہر دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب اور روس میں تعاون سے دنیا کو فائد ہ پہنچے گا: شہزادہ محمد کی پوتین سے گفتگو
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادی میر پوتین ...
بين الاقوامى -
روس ہی شام میں شو نہیں چلا رہا : بشارالاسد کا دعویٰ
روس کی شام میں مداخلت درست ، مگر امریکا اور برطانیہ کی جنگی کارروائیاں ’’ ...
مشرق وسطی