غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید، تین زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور کم سے کم تین زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے زخمی ہونے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

’العربیہ‘ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی مشرقی سرحد پر حفاظتی باڑ کے قریب کھڑے چار فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق اور تین خمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک 16 سالہ لڑکا بھی شامل ہے جو زخمی حالت میں وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسے رفح میں یوسف النجار اسپتال داخل کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے زخمی ہونے والے دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے ایک فلسطینی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے جب کہ متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں