شام : درعا صوبے میں بشار حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں بشار حکومت کی فوج نے درعا کے اطراف اپنے زیر کنٹرول علاقوں کو وسیع کر لیا ہے۔ شامی سرکاری میڈیا کے مطابق حالیہ پیش قدمی اردن کے ساتھ سرحدی پٹی پر مکمل کنٹرول کے بعد سامنے آ رہی ہے۔

شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے شمال مغربی درعا کے نواح میں واقع قصبے الحارہ پر پمفلٹس بھی گرائے ہیں۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں ادارے المرصد السوری کے مطابق یہ پمفلٹس ایسے وقت میں گرائے گئے ہیں جب شامی حکومت کی فوج مختلف قصبوں میں داخل ہو کر اپوزیشن گروپوں اور شہریوں کے ساتھ مصالحت کے ذریعے درعا صوبے میں اپنے رسوخ کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے۔ بشار کی فوج اور ہمنوا ملیشیاؤں نے صوبے کے 80% رقبے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

دوسری جانب بشار کی فوج نے اچانک سے اِدلِب کے مغربی اور شمالی دیہی علاقوں پر فضائی بم باری اور میزائل برسانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں