جنگ کے بعد بیماریاں اور گرمی شامیوں کے لیے باعث ہلاکت:عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ جنوبی شام میں جنگ سے تباہ حال شامی عوام پر بیماریاں اور گرمی بھی حملہ آور ہیں جو پناہ گزینوں کے لیے جان لیوا ثابت ہور ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے جنوبی شام میں اپوزیشن اور اسدی فوج کےدرمیان جاری لڑائی کے نتیجے میں دو لاکھ 10 ہزار شہری نقل مکانی کرکے پناہ گزین کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
عالمی ادارے نے بین الاقوامی برادری اور امداد دینے والے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ پناہ گزین کیمپوں میں آنے والے شامی شہریوں کے علاج معالجے میں مدد کے لیے فوری طبی امداد مہیا کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی شام میں نقل مکانی کرنے والے شامی شہریوں کو جنگ کے بعد گرمی اور بیماریوں کی شکل میں ایک اور موت کا سامنا ہے۔
بیان میں کیا گیا ہے کہ پناہ گزین کیمپوں میں درجہ حرارت 45 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں 12 بچوں سمیت 15شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے مطابق جنگ سے متاثرہ جنوبی علاقے درعا اور القنیطرہ میں چار میں سے تین اسپتال بند پڑے ہیں اور جو اسپتال کھلے ہیں ان میں بھی ادویات کی شدید قلت ہے۔
-
ایران کو شام سے نکالیں، بشارالاسد کے لیے خطرہ نہیں بنیں گے: اسرائیل
اسرائیلی حکومت کے ایک ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج نے شام سے آنے والے ڈرون پر پیٹریاٹ میزائل داغ دیا
اسرائیلی فوج نے شام سے سرحدی علاقے کی جانب آنے والے ایک ڈرون کو روکنے کے لیے ...
مشرق وسطی -
جنوبی شام میں داعش تنظیم پر فضائی ضربیں اور شدید گولہ باری
شام میں انسانی حقوق کے نگراں ادارے المرصد السوری کے مطابق جنوبی شام میں روسی ...
مشرق وسطی