تصاویر کے آئینے میں : مصر کے آسمان میں "چاند گرہن" کے مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں جمعے کی شب شہریوں نے چاند گرہن کا مشاہدہ کیا اور اس کے مناظر کو اپنے موبائل اور کیمروں میں محفوظ کیا۔ یہ 21 ویں صدی کا طویل ترین چاند گرہن تھا۔

دارالحکومت قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق رات 9:30 بجے چاند مکمل گرہن کے مرحلے میں داخل ہوا۔ فلکیاتی تحقیق کے ادارے کے ذمے داران کے مطابق یہ سلسلہ 11:45 تک جاری رہا۔

فلکیاتی تحقیق کے قومی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر حاتم عودہ نے بتایا کہ جمعے کی شب واقع ہونے والا چاند گرہن جو Blood Moon کے نام سے جانا جاتا ہے، دورانیے کی طوالت کے لحاظ سے رواں صدی میں پہلی مرتبہ ہوا۔

ڈاکٹر حاتم کے مطابق یہ چاند گرہن رات 9:30 پر مکمل اور سُرخ ہو چکا تھا۔ رات 10:22 پر اپنے انتہائی نقطے پر پہنچ گیا اور پھر 11:45 پر جزوی طور پر چاند کی واپسی شروع ہو گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں