ہالینڈ: مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرا کر فٹبال گول کیپر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ہالینڈ میں نوجوانوں کے ایک فٹبال میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں ایک 13 سالہ گول کیپر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ہفتے کے روز پیش آنے والے اس اندوہ ناک واقعے کے بعد ہلاک ہونے والے گول کیپر کی ٹیم 'میرینوس وین روئن' کے تمام میچ ہفتے کے اختتام تک ملتوی کر دیے گئے۔

مذکورہ کلب نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ اُس کا گول کیپر مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد بے ہوش ہو گیا تھا۔ بعد ازاں اُسے نزدیکی شہر کے ایک ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ہالینڈ کی فٹبال فیڈریشن میں امیچور سیکشن کے سربراہ یان ڈیرک وین ڈیرزی نے ایک ٹوئیٹ میں 13 سالہ گول کیپر کی ہلاکت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں