خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث غیرملکی مدینہ منورہ سے گرفتار
مدینہ منورہ گورنری کی طرف سے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک تجارتی مرکز میں خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث غیرملکی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی کے بعد مدینہ منورہ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر ملزم کوحراست میں لے لیا گیا جس کے بعد اسے تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
سعودی عرب کی وزارت برائے سماجی بہبود کی مدینہ منورہ برانچ کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ احمد السنائی نے بتایا کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو شاپنگ مرکز میں خواتین کو ہراساں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس مرکز کی نشاندہی کے بعد ملزم کی نشاندہی کی گئی اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
#دوريات_الأمن بـ #المدينة_المنورة ، تقبض على الوافد الذي قام بالتحرش بالبائعات في احد المجمعات التجارية ، وجاري #الآن تسليمه للجهات المختصة . pic.twitter.com/y7IjpwsatZ
— إمارة المدينة المنورة (@imarat_almadina) September 8, 2018
قبل ازیں سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل الشیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کو فوری طورپر گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔