شام سے تعلقات کے حوالے سے امریکا کی نئی دستاویز کا انکشاف

ایران سے تعلق ختم کرنے، دستور میں اصلاحات، شفاف انتخابات پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا کی طرف سے ایک نئی دستاویز سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا نے اسد رجیم سے تعلقات میں بہتری کے لیے تہران کے ساتھ دمشق کےروابط ختم کرنے کی شرط عاید کی ہے۔

العربیہ چینل کے ذرائع کےآج جنیوا میں ہونے والے ایک اجلاس میں امریکی حکام شام کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب سٹیفن دی میستورا کے سامنے ایک دستاویز پیش کریں گے۔ یہ دستاویز گذشتہ روز برسلز میں ہونے والے ایک اجلاس میں یورپی حکام اور شامی اپوزیشن کے نمائندوں کے سامنے بھی پیش کی جا چکی ہے۔

مذکورہ دستاویز میں شام میں جاری تنازع کے سیاسی حل کے حوالے سے تجاویز شامل ہیں۔ دستاویز میں شامی رجیم پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایرانی رجیم اور اس کی ملیشیاؤں کےساتھ اپنے تعلقات ختم کرے۔ شام کے دستور میں بہ تدریج اصلاحات لائے جن میں وزیراعظم کو صدر سے زیادہ با اختیار بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ غیروفاقی نظام کے قیام کے ساتھ سیکیورٹی اداروں کی سول سطح پر اصلاح کی جائے۔
اس دستاویز میں تین اہم نکات بیان کیے گئے ہیں۔

شام میں جاری جنگ کا خاتمہ، دستوری اصلاحات اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی شفاف انتخابات کا انعقاد

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اسد رجیم شام کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے کا تاثر زائل کرے، وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تلف کرے اور پناہ گزینوں کی اقوام متحدہ کی شرائط کے تحت واپسی کے اقدامات کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں