دبئی میں سڑک پر رقم بانٹنے والے افراد کی وڈیو ، پولیس کی تحقیقات جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دبئی پولیس کے ایک سکیورٹی ذریعے نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ شہر کی سڑک پر راہ گیروں میں نقد رقوم تقسیم کرنے والے دو افراد کی شناخت کے تعین کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، دونوں افراد بظاہر ایشیائی باشندے لگتے ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ گردش میں آیا تھا جس میں دو افراد سڑک پر راہ گیروں میں کرنسی نوٹ بانٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اماراتی اخبار "البيان" کے مطابق وڈیو کے حوالے سے تفصیل پوسٹ نہیں کی گئی۔

مذکورہ ذریعے کے مطابق دبئی پولیس اس وڈیو کا جائزہ لے رہی ہے۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خلیج کا روایتی عرب لباس پہنے ہوئے دو افراد دبئی میں غالبا جمیرا بیچ ریذیڈنس کے علاقے میں پیدل چلنے والوں میں کرنسی نوٹ تقسیم کر رہے ہیں۔ یہ علاقہ دبئی کی امارت میں اہم ترین سیاحتی مقام شمار کیا جاتا ہے۔

راہ گیروں سے گفتگو کے دوران دونوں افراد بتا رہے تھے کہ یہ نقد رقم ایک معروف اماراتی سرمایہ کار اور کاروباری شخصیت کی جانب سے بطور تحفہ پیش کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں