.

ریاض : سعودی فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ریاض میں آج منگل کے روز Saudi Future Investment Initiative کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو رہا ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والی کانفرنس میں دنیا بھر سے 135 سے زیادہ مقرّرین اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس کا ایجنڈا تجارت، سرمایہ کاری اور ٹکنالوجی سے متعلق جدید ترین رجحانات پر مشتمل ہے۔

یہ کانفرنس ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب کہ سعودی عرب کی معیشت کی شرح نمُو میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مملکت کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 480 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو کہ عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے اور اقتصادی پہلو سے سعودی عرب کی قوت اور اہمیت کو باور کرا رہے ہیں۔

کانفرنس میں اقتصادی نمو کے مواقع یقینی بنانے اور عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں سرمایہ کاری کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس دوران عالمی قیادت اور سرمایہ کار طویل المیعاد ترقی کے لیے مل جل کر کام کرنے میں عالمی کمپنیوں ، حکومتوں اور اداروں کے کردار کو بھی زیر بحث لائیں گے۔