یمن : مسلح افراد کے ہاتھوں انسداد منشیات کا ڈائریکٹر دو ساتھیوں سمیت قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں اتوار کے روز عدن شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر کرنل فضل صائل کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ اس کے نتیجے میں کرنل فضل اور ان کے دو ساتھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر اپنے ساتھیوں سمیت عدن کے علاقے العریش سے گزر رہے تھے ،،، اس دوران ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے کرنل فضل کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

ادھر یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ کا کہنا ہے کہ وہ 16 نومبر کو عالمی سلامتی کونسل کو یمن میں متحارب فریقوں کے درمیان بات چیت کی تاریخ سے آگاہ کریں گے۔

گریفتھ نے العربیہ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل یمن کا تنازع حل کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔ گریفتھ کے مطابق اُن کی کوششوں کا مقصد یمن کے بحران کے حل کے سلسلے میں آنتونیو گوتریس کے مشن کی تکمیل ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی عدن میں یمن کے نئے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں