یمن کی معیشت کی درستی اولین ترجیح ہے: اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ کا کہنا ہے کہ یمنی عوام کو درپیش قحط سالی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں یمن کی معیشت کی درستی اولین ترجیح ہے۔
العربیہ نیوز چینل کے پروگرام "الشارع الدبلوماسی" میں دیے گئے بیان میں گریفتھ نے سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور یمنی معیشت کی سپورٹ کے واسطے مملکت اور امارات کی طرف سے مالی امداد کو سراہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرنسی کی قدر میں کمی یمن میں قحط سالی کی ایک وجہ ہے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے انکشاف کیا کہ یمنی حکومت اور باغی حوثی ملیشیا کے درمیان بات چیت عنقریب جنیوا یا ویانا میں منعقد ہو گی۔ گریفتھ نے بتایا کہ وہ 16 نومبر کو سلامتی کونسل کو آئندہ یمنی بات چیت کی تاریخ سے آگاہ کریں گے۔
اقوام متحدہ کے ایلچی نے بتایا کہ سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس یمن کا تنازع حل کروانے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔
گریفتھ کے مطابق وہ جلد ہی نئے یمنی وزیراعظم سے عدن میں ملاقات کریں گے اور تعز صوبے کی صورت حال جاننے کے لیے وہاں کا رخ کریں گے۔
-
پاکستان یمن میں جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے ثالثی کو تیار ہے: عمران خان
حکومت کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سعودی عرب نے زبردست پیکج دیا ہے
پاكستان -
گزشتہ 20 برسوں کی بد ترین قحط سالی یمن کی دہلیز پر
اقوام متحدہ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ صومالیہ اور جنوبی سوڈان کے بعد یمن ...
مشرق وسطی -
یمن میں ہزاروں سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے کا خطرہ`
یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے یمنی ریاست کے "حوثیائے" جانے سے ...
مشرق وسطی