.

لبنان: سمیر جعجع کی جماعت کا ’’غیر منصفانہ حصے‘‘ کے باوجود حکومت میں شمولیت کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کے مسیحی لیڈر سمیر جعجع کے زیرقیادت لبنانی فورسز پارٹی نے کابینہ میں غیر منصفانہ حصہ ملنے کے باوجود قومی اتحاد کی نئی حکومت میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

سمیر جعجع نے سوموار کو ایک نشری نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ’’ حکومت میں ہم زیادہ مفید ثابت ہوسکتے ہیں‘‘۔البتہ ان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کو کابینہ کے جن عہدوں کی پیش کش کی گئی ہے، وہ ’’ناانصافی‘‘ کی غمازی کرتے ہیں۔

نامزد وزیر اعظم سعد الحریری کے زیر قیادت نئی کابینہ میں شامل لبنانی فورسز اور صدر میشال عون کی جماعت فری پیٹریاٹک موومنٹ کے درمیان مختلف عہدوں کی تقسیم پر اختلافات پائے جاتے تھے اور اسی وجہ سے قومی اتحاد کی نئی حکومت کی تشکیل میں تاخیر ہورہی تھی۔اب سمیر جعجع کے ملنے والی وزارتوں پر اظہارِ رضامندی کے بعد یہ بڑی رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔