مصر:فوجیوں کےقتل کےجرم میں 8 جنگجوئوں کو سزائے موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر کی ایک فوجی عدالت نے فوجیوں کے قتل الزمات میں مقدمات کا سامنا کرنے والے 8 جنگجوئوں کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ سزائے موت پانے والے عسکریت پسندوں کا تعلق

داعش سے وابستہ گروپ "ولایت سیناء" سے ہے اوران پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ فوجیوں کےقتل کے واقعات سنہ 2016ء کے ہیں۔ دہشت گردوں نے فوجیوں کی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجےمیں متعدد فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں پر ان کی عدم موجودگی میں مقدمہ چلایاگیا اور سزا سنائی گئی۔ اسماعیلیہ گورنری کی ایک فوجی عدالت نے 32 ملزمان کو عمرقید اور 2 ملزمان کو 15 سال قید با مشقت کی سزا سنائی۔ اس عدالت نےدو ملزمان کو بری کردیا۔ملزمان فوجی عدالتوں کی طرف سے سنائی گئی سزائوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرسکتے ہیں۔

مصر میں گذشتہ کچھ عرصے کے دوران فوجی عدالتوں سے سیکڑوں افراد کو سنگین نوعیت کی سزائیں دی گئیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے شہری مقدمات کو فوجی عدالتوں کے ذریعے نمٹانے کی شدید مذمت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں