جب محمد بن سلمان گاڑی چلا کر محمد بن زائد کو لے کر الدرعیہ پہنچے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر سرگرم حلقوں کی جانب سے ایک وڈیو کلپ گردش میں آیا ہے جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کے ساتھ جمعے کی شام سعودی عرب کے علاقے الدرعیہ میں اکٹھے نظر آ رہے ہیں۔

سعودی شہری مہند الحسون کی جانب سے یہ وڈیو کلپ اُس وقت بنایا گیا جب محمد بن سلمان اپنی گاڑی چلا کر محمد بن زائد کے ساتھ الدرعیہ فارمولا ای پراں کار ریس کے مقام پر پہنچے تھے۔

الدرعیہ فارمولا ای پراں کار ریس اے بی بی چیمپیئن شپ کے پانچویں سیزن کے مقابلوں کا ہفتے کے روز آغاز ہوا تھا۔ یہ کار ریس پہلی مرتبہ مشرقِ وسطی میں منعقد ہوئی۔ مقابلے میں 22 مشاق ڈرائیوروں نے نئی کاروں کے ساتھ اور نئے قواعد و ضوابط کے تحت حصہ لیا۔ اس کار دوڑ میلے میں 11 فارمولا ای ٹیمیں شریک ہوئیں جب کہ پہلی مرتبہ جین 2 کاریں استعمال کی گئیں۔

اے بی بی ایف آئی اے فارمولا ای چیمپیئن شپ کے تین روزہ میلے میں موسیقی اور فن کی دنیا کے عالمی سطح کے فن کاروں اور بینڈز نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ان میں اینرق اگلیسیاس، عمرو دیاب، پاپ بینڈ بلیک آئیڈ پیاس، جیسن ڈیرلو، ون ری پبلک اور سپر اسٹار ڈی جے اور پروڈیوسر ڈیوڈ گیٹا شامل ہیں۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں