.

بحر احمر پر واقع ممالک کی مشترکہ بحری مشق "الموج الاحمر 1" کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحر احمر پر واقع 6 ممالک کی مشترکہ بحری فوجی مشق "الموج الاحمر 1" اتوار کے روز سے شروع ہو گئی۔ مشق میں سعودی عرب، اردن، مصر، سوڈان، جیبوتی اور یمن حصہ لے رہے ہیں جب کہ صومالیہ بطور مبصر شرکت کر رہا ہے۔

سعودی عرب کے مغربی بیڑے کے سربراہ اور "الموج الاحمر 1" مشق کے کمانڈر میجر جنرل صقر بن محمد الحربی کا کہنا ہے کہ آئندہ جمعرات تک جاری رہنے والی اس مشق کا مقصد بحر احمر پر واقع ممالک کی سمندر سکیورٹی کو مضبوط بنانا، علاقائی پانی کو محفوظ بنانا، عسکری تعاون کو بڑھانا اور مشق میں شریک ممالک کے درمیان لڑائی کے تجربے کا تبادلہ ہے۔

بحر احمر ایک اہم اقتصادی راہ داری ہونے کے سبب دنیا کے ممالک کی نظر میں اہمیت کا حامل ہے۔

دوسری جانب مشق کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل علی محمد الغانمی کے مطابق اس مشق کے دوران تمام عملی اور نظریاتی تربیت نافذ العمل ہو گی جو تمام شریک فورسز کے لیے اہم ضرورت ہے۔