کرسمس کے موقع پر مصر میں قبطی چرچ پر حملے کی کوشش ناکام
کلیسا کے نزدیک لاوارث بیگ میں رکھا بم ناکارہ بناتے ہوئے پولیس افسر ہلاک
’’العربیہ‘‘ نیوز چینل کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ دھماکا خیز مواد ناکارہ بنانے والا مصری افسر قاہرہ کے ایک کلیسا کے قریب بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔
نامہ نگار احمد عثمان نے بتایا کہ ’’نصر شہر کے ایک کلیسا کے قریب لاوارث بیگ کی اطلاع ملنے پر دھماکا خیز مواد ناکارہ بنانے والے سکواڈ کو طلب کیا گیا، جس میں شامل اہلکاروں نے بیگ میں نصب بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی، لیکن دھماکا خیز مواد اس دوران زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔‘‘
انھوں نے بتایا کہ جس چرچ کے باہر لاوارث بیگ میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا وہ نصر شہر میں واقع متعدد کلیساوں کے نسبت ایک چھوٹا چرچ تھا۔‘‘
سیکیورٹی ذرائع کے بتایا کہ دھماکا خیز مواد ناکارہ بنانے کی کوشش کے دروان ہونے والے دھماکے میں ایک راہ گیر اور دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
آخری اطلاعات آنے تک کسی تنطیم یا گروپ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دھماکا مصر میں قدامت پسند قبطی عیسائیوں کی عید کے چوبیس گھنٹے پہلے ہوا۔ قبطی عیسائی مصر میں موجود مسیحیوں کی ایک بڑی اکثریت ہیں۔ یہ جولیئن کیلنڈر کے مطابق ہر سال 7جنوری کو کرسمس کا تیہوار مناتے ہیں۔ مصری آبادی میں عیسائی کمیونٹی کا تناسب دس فیصد ہے۔
-
مصر : حلوان کے چرچ پر حملہ کرنے والے زخمی دہشت گرد کا آپریشن
مصر میں ایک سکیورٹی ذریعے کے اعلان کے مطابق جمعے کے روز قاہرہ کے جنوب میں حلوان کے ...
مشرق وسطی -
مصر : چرچ پر دہشت گرد حملہ ، ایک تخریب کار سمیت 10 افراد ہلاک
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں واقع علاقے حلوان میں ایک چرچ پر دہشت گرد حملے ...
مشرق وسطی -
مصر : چرچ پر حملے کی تفصیلات اور تصاویر
مصر میں جمعے کے روز شدت پسندوں نے الجیزہ صوبے کے ایک گاؤں میں واقع چرچ پر دھاوا ...
مشرق وسطی -
مصر: طنطا چرچ کے خود کش بمبار کی شناخت ہوگئی
مصری وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ اتوار کو طنطا شہر میں قائم قبطی عیسائیوں ...
بين الاقوامى -
مصر: قبطی چرچ میں بم دھماکے کی ویڈیو جاری
مصر کی وزارت داخلہ نے دو روز قبل قاہرہ میں العباسیہ کیتھڈرل چرچ میں ہونے والے ...
بين الاقوامى -
مصر الأنبا تواضروس قبطی چرچ کے نئے روحانی پیشوا منتخب
تین حتمی امیدواروں میں سے قرعہ کے ذریعے ایک کا انتخاب
مشرق وسطی