گیس نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے امارات اور عمان سے بات چیت جاری ہے : الفالح
سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے باور کرایا ہے کہ مقامی توانائی کے نرخوں میں اصلاحات کے بعد پٹرول اور بجلی کی مقامی طلب میں کمی آئی ہے۔
الفالح نے اس توقع کا اظہار کیا کہ مقامی اصلاحات کے بعد 2030 تک توانائی کا مقامی استعمال کم ہو کر یومیہ 15 سے 20 لاکھ بیرل تک آ جائے گا۔
الفالح نے مزید بتایا کہ سعودی عرب مملکت میں گیس کی بڑی دریافت کے بعد امارات اور سلطنت عمان کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تا کہ گیس کے علاقائی نیٹ ورک کو پھیلایا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی ارامکو کمپنی مملکت میں گیس کے وسائل کی دریافت کے لیے کوشاں ہے تا کہ مقامی ضرورت کو پورا کیا جا سکے اور اس کے ساتھ مستقبل میں اسے برآمد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
الفالح نے گزشتہ روز پیر کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ تیل کی عالمی طلب ابھی تک مضبوط ہے اور وہ یہ توقع نہیں رکھتے کہ امریکی چینی تجارتی کشیدگی اس پر اثر انداز ہو گی۔
ابوظبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت بڑی حد تک مضبوط ہے اور انہیں کوئی گہری تشویش نہیں۔ الفالح کے مطابق اگر اس میں سست روی آئی بھی تو وہ مختصر دورانیے کی ہو گی۔
-
سعودی عرب گوادر میں 10ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا: وزیر پیٹرولیم
وزیر اعظم کے دورہ قطر کے دوران ایل این جی کی قیمت پر نظرثانی کی بات کا امکان
پاكستان -
سعودی عرب نے تیل کی پیداوار اور برآمدات وعدے سے بھی زیادہ کم کردیں: خالد الفالح
سعودی عرب کے وزیر برائے تیل ، صنعت اور قدرتی وسائل خالد الفالح نے کہا ہے ...
بين الاقوامى -
سعودی وزیر توانائی خالد الفالح کی قیادت میں سعودی وفد کا دورہ گوادر
پاکستان اور سعودی عرب آئل سٹی کے قیام کیلئے آئندہ ماہ معاہدے پر دستخط کریں گے
پاكستان