حوثیوں نے جنرل کمائرٹ کو یمنی نمائندوں سے ملنے سے روک دیا!
یمن سے ’’العربیہ‘‘ کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا نے سویڈن معاہدے پر عمل درامد کی نگرانی کرنے والی مشترکہ کمیٹی کے سربراہ جنرل پیٹرک کمائرٹ کو کمیٹی میں شامل یمنی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کے لیے اپنی قیام گاہ سے منتقل ہونے سے روک دیا۔
مذکورہ کمیٹی کے مقرب ذرائع نے بتایا کہ جنرل کمائرٹ اور حکومتی نمائندوں کے بیچ ملاقات الحدیدہ شہر کے مشرق میں اخوان ثابت انڈسٹریل کمپلیکس کے اندر طے تھی۔
اس سے قبل بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 75 مبصرین کی چھے ماہ کے لیے تعیناتی سے متعلق برطانوی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ ان مبصرین کو الحدیدہ اور اس کی بندرگاہ کے علاوہ الصلیف اور راس عیسیٰ کی بندرگاہوں پر تعینات کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے ترجمان سٹیفین ڈوجیرک [Stéphane Dujarric] نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ الحدیدہ میں تعینات کیے جانے والے مبصرین کو پہلے یمن میں متحارب فریقین سے داخلے کا ویزا حاصل کرنا ہو گا۔
-
یمن میں سرکاری فوج کے ہاتھوں حوثیوں کے 3 حملے پسپا
یمن میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب حوثی ...
مشرق وسطی -
سلامتی کونسل: یمن میں جنگ بندی کے مبصر مشن کے حوالے سے ووٹنگ آج ہو گی
اقوام متحدہ میں سفارتی ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ سلامتی کونسل چھ ماہ کے لیے ایک ...
بين الاقوامى -
جنوبی یمن میں اتحادی لڑاکا جہازوں کی بمباری، القاعدہ کے دسیوں جنگجو ہلاک
یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں مددگار عرب اتحاد میں شامل لڑاکا طیاروں اور ہیلی ...
مشرق وسطی