عراق: صلاح الدین اور نینوی کے شہریوں کو ایران نواز ملیشیاؤں کی دھمکیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

عراق میں متنازع علاقوں میں عرب قبائل کے ترجمان شیخ مزاحم الحویت نے ایران اور اس کے ہمنوا گروپوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عراق کے بعض علاقوں میں دھماکا خیز آلات کی تیاری اور اس کے استعمال کی تربیت دے رہے ہیں۔ ان علاقوں میں ایران کی سرحد کے نزدیک واقع صلاح الدين اور ديالى صوبے شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ علاقوں کی آبادی کو سنگین دھمکیوں کا سامنا ہے۔

الحویت نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ تربیتی کارروائیوں میں دھماکا خیز آلات کی تیاری، گاڑیوں کو گولہ بارود سے بھر کر ان کو دھماکے سے اڑانا اور بارودی سرنگوں کا استعمال شامل ہے تا کہ ان کے ذریعے عراق میں موجود امریکی فوج کے قافلوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔ علاوزہ ازیں اس تربیت میں ڈرون طیاروں کا استعمال اور ان کے ذریعے دھماکا خیز مواد کو عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر گرانے کا طریقہ کار بھی شامل ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تربیتی عمل ایرانی دہشت گرد عسکری شخصیت قاسم سلیمانی کی قیادت میں سپاہ قدس فورس کے ایرانی مشیران کے زیر نگرانی چل رہا ہے۔

الحویت نے مزید کہا کہ عراق میں بالخصوص انبار، صلاح الدین اور نینوی صوبے میں امریکی فوجی اڈوں کے نزدیک واقع شہروں اور دیہات کی آبادی کو امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرنے اور عراق میں سرمایہ کاری کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے پر دھمکیوں اور تنبیہات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عراقی حزب اللہ اور الخراسانی بریگیڈ سمیت 30 سے زیادہ گروپ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کے سب سے زیادہ مخالف ہیں۔ یہ گروپ بارہا عراق میں امریکی فوج کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

صلاح الدین صوبے کی آبادی میں بعض مقامی لوگوں نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ایران نواز ملیشیاؤں کی جانب سے ان کو اعلانیہ طور پر دھمکی دی گئی ہے کہ جو کوئی بھی امریکیوں کے ساتھ تعاون کرے گا وہ اپنی زندگی کو ختم کرنے کے درپے ہو گا۔

دوسری جانب صلاح الدین صوبے کے ایک عراقی شہری حسن المزہر نے بتایا کہ داعش تنظیم سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں تعمیر نو کا عمل ان علاقوں میں ایران نواز ملیشیاؤں کے وجود سے متصادم ہے۔ المزہر کے مطابق صلاح الدین کی سرزمین پر امریکیوں اور ایرانیوں کی اپنے نمائندوں کے ذریعے موجودگی صوبے کو تنازع کی اراضی بنا دے گی اور یہاں کبھی امن قائم نہیں ہو سکے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں