پولینڈ میں مشرق وسطی کے حوالے سے امریکی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے: عریقات
سینئر فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ فلسطینی عہدے داران آئندہ ہفتے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں امریکا کی میزبانی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔
عریقات کا یہ بیان ایک امریکی عہدے دار کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کو مذکورہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔
عریقات نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "جہاں تک ہمیں دعوت دیے جانے کا تعلق ہے تو ہم اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ صرف پولینڈ نے آج ہم سے رابطہ کیا ہے۔ ہمارا موقف واضح ہے، ہم اس کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے اور یہ باور کرا رہے ہیں کہ ہم نے کسی کو یہ اختیار نہیں سونپا کہ وہ فلسطین کے نام پر بات چیت کرے"۔
-
وارسا امن کانفرنس میں امریکا کی فلسطینی اتھارٹی کو شرکت کی دعوت
امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کو پولینڈ کے شہر وارسا میں ہونے والی بین الاقوامی امن ...
بين الاقوامى -
سیکیورٹی کونسل فلسطین میں یہودی آباد کار منصوبے رکوائے: سعودی عرب
سعودی عرب کی کابینہ نے اپنے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف قابض ...
مشرق وسطی -
مصر۔ فلسطین سربراہ ملاقات آج جمعہ کو قاہرہ میں ہوگی
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس آج جمعہ کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ ...
مشرق وسطی