یمن : حوثیوں کے خلاف قبائلی مزاحمت حجّہ سے عمران تک پھیل گئی
یمن کے صوبے عمران میں عذر کے قبائل اعلانیہ طور پر حوثی ملیشیا کے خلاف برسر جنگ عوامی مزاحمت کاروں کے ساتھ شامل ہو چکے ہیں۔ قبائل نے حوثیوں کی حرض جانے والی امدادی سپلائی لائن منقطع کر کے باغیوں کی گاڑیاں تباہ کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام عمران صوبے کے شمال میں واقع محاذ پر مقامی قبائل اور باغی حوثی ملیشیا کے درمیان معرکہ آرائی کا آغاز ہو گیا۔ دوسری جانب یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ کے ضلع کشر کے مشرق میں بھی گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔
عمران صوبے کی مذکورہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب حوثی ملیشیا نے قفلہ ضلع میں سودہ قبائل پر حملہ کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ حملہ قبائل کی جانب سے اس مطالبے کے مسترد کیے جانے کے بعد کیا گیا جس میں قبائل سے کہا گیا تھا کہ وہ حجور کے علاقوں تک جانے والی حوثیوں کی کمک گزرنے کے لیے اپنے علاقوں کو کھول دیں۔ حجور میں مقامی قبائل اور حوثیوں کے درمیان معرکہ آرائی جاری ہے۔
یمنی میڈیا کے مطابق حوثیوں اور قبائلی عناصر کے درمیان ابھی تک زمینی لڑائی جاری ہے۔ اس دوران حوثیوں کے ہلاک ہونے اور قیدی بنائے جانے کے علاوہ بڑی تعداد میں فرار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب العبیسہ کے علاقے میں حوثیوں اور حجور قبائل کے درمیان تین روز سے گھمسان کی لڑائی ہو رہی ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران قبائلیوں نے حوثیوں کو غیر معمولی نقصان پہنچاتے ہوئے پیش قدمی کو یقینی بنایا۔ قبائلیوں نے کشر ضلع کے مشرق میں واقع گاؤں القیم اور اس کے پہاڑوں کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ لڑائی میں درجنوں حوثی ہلاک اور زخمی ہوئے جب کہ حجور قبائل کے جنگجوؤں نے 25 سے زیادہ مسلح حوثیوں کو قیدی بنا لیا۔
-
یمن میں سویڈن معاہدے پر عمل درامد کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے دباؤ کا عندیہ
یمن کے شہر الحدیدہ میں بین الاقوامی مبصرین کی ٹیم کے قائد مائیکل لولزگارڈ نے باور ...
مشرق وسطی -
کانگریس کی یمن میں عرب اتحاد کی سپورٹ ختم کرنے کی کوشش ، ٹرمپ کی ویٹو کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دھمکی دی ہے کہ یمن میں عرب اتحاد کو عسکری ...
بين الاقوامى -
یو این ایلچی برائے یمن حوثیوں کے ہاتھوں ’بلیک میل‘ ہو رہے ہیں؟
یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن مارٹن ...
مشرق وسطی