.

سعودی عرب میں پہلا ڈرائیونگ لائسنس برٹش انڈیا سے آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شیخ صالح بن محمد الباحوث پہلا سعودی باشندہ تھا جس نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا۔ ریاض سے تعلق رکھنے والے الباحوث کو یہ ڈرائیونگ لائسنس 13 دسمبر 1922 کو "برٹش انڈیا" کی جانب سے (موٹر وہیکل ایکٹ مجریہ 1914 کے تحت) جاری کیا گیا۔ اس وقت بمبئی میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 10 روپے جب کہ تجدید کی فیس 2 روپے تھی۔

یاد رہے کہ ریاض میں پہلی گاڑی 1920 میں داخل ہوئی۔ شاہ عبدالعزیز کے لیے آنے والی یہ گاڑی "فورڈ" کمپنی کی تھی۔ گویا الباحوث نے ریاض میں پہلی گاڑی داخل ہونے کے دو برس بعد لائسنس حاصل کیا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ عبدالعزیز کے سیاسی اور اقصادی سکریٹری عبداللہ القصیبی یورپ کے دورے سے واپسی میں اپنے ساتھ یہ گاڑی لے کر آئے تھے۔ اس دورے میں القصیبی اس وقت کے سعودی شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز کے ہمراہ تھے۔