الانبار: عراقی فوج نے داعش کے 5 خود کش بمبار ہلاک کردیے
عراق کی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ صحراء الانبار میں سیکیورٹی فورسز نے 'داعش' کی باقیات کے خلاف کی گئی ایک فوجی کارروائی میں تنظیم کے پانچ خود کش بمبار ہلاک کردیے۔یہ واقعہ مغربی موصل میں پیش آیا جہاں 'داعش' کے بچ جانے والےجنگجوئوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
عراقی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور داعشی جنگجوئوں کے درمیان 'وادی حوارن' کے مقام پر صحراء میں110 کلو میٹر اندر گھمسان کی جنگ ہوئی جس میں کم سے کم پانچ خود کش بمبار ہلاک ہوگیے ہیں۔ ان میں تنظیم کا مقامی امیر ابو قصورہ الحیانی بھی شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے داعشی جنگجوئوںنے خود کش جیکٹیں پہن رکھی تھیں۔
مغربی الانبار میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ایک جھڑپ میں متعدد جگجوئوں کوہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی متعدد گاڑیوں کو بھی نذرآتش کردیا۔
عراق کےشہر موصل سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق داعش کے پانچ خود کش بمبار گھات لگا کر حملے کی تیاری کررہے تھے۔ انہیں دہشت گردی کی کارروائی سے قبل ہی ہلاک کردیاگیا۔ داعش کے خود کش بمبار شمال مغربی موصل کے بادوش کے مقام پر ہلاک کیے گئے۔
-
عراق: داعش کے 1400 مسلح ارکان اربیل سے بغداد کے حوالے
عراق میں مشترکہ جوڈیشل کمیٹی کی تشکیل کے بعد کردستان ریجن کے حکام نے داعش تنظیم کے ...
مشرق وسطی -
عراق میں داعش کا نشانہ بننے والوں کی 200 سے زیادہ اجتماعی قبریں ملیں : اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے مطابق عراق میں جن علاقوں پر داعش تنظیم کا قبضہ رہا ، وہاں 200 سے ...
مشرق وسطی -
عراق کے شام میں ایک قصبے پر فضائی حملے میں داعش کے 45 جنگجو ہلاک
عراق نے شام کے قصبے ہجین میں تین مکانوں پر مشتمل ایک کمپاؤنڈ پر ...
بين الاقوامى